Kishore Kumar Hits

Farhan Zameer - Qaaflon Ko Takalluf şarkı sözleri

Sanatçı: Farhan Zameer

albüm: Qaaflon Ko Takalluf


قافلوں کو تکلُف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں
خود ان ہی کو پکاریں گے ہم دُور سے
راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے
جیسے ہی سبز گُنبد نظر آئے گا
بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
سر جھکانے کی فرصت ملے گی کسے
خود ہی آنکھوں سے سجدے ٹپک جائیں گے
ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے
اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے
نام ان کا جہاں بھی لیا جائے گا
ذِکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے
ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے
قافلوں کو تکلُف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar