Kishore Kumar Hits

Talhah Yunus - Aadat şarkı sözleri

Sanatçı: Talhah Yunus

albüm: Aadat


فاصلے بڑھتے گئے
چہرے یہ پڑھتے رہے
بانہوں میں لیے اِن خوابوں کو
اِن کانٹوں پہ چلتے رہے
زخم خود بھرتے رہے
لہروں سے کرتے گلے
ڈوبے ہیں صرف تیری خاطر ہم
وہ جام آگے کرتے رہے
لہجے تو کافی ہیں
شاید تیرے عادی ہیں
سمندر یہ لفظوں کا جیسے
وہ بہتے ہوئے ساقی ہیں
تُو لہو بھی، رگ رگ سے واقف بھی
جذبِ رقابت سے طاقت بھی
حکمت بھی اور ہے نزاکت بھی
نہ جانے تُو کتنوں کی چاہت تھی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لگے سب بناوٹ ہی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی
کیا یہ جشن میری ہار کا ہے؟
سارے لوگ مجھ سے خار کھائے
کیا یہ خواہشوں کا مارکہ ہے؟
یا اثر تیرے زہر کا ہے؟
وہی گلے، وہی شکوے
بے قراری جب نہ دکھتے
تیرے حسن کی تعریفوں میں ہی بکھرے
دل کش، دل نشیں، کیا کیا لکھتے
شامیں آدھی ہو چکی، وہ باتیں یاد رہیں
کیا کروں تیرے لیے اب میں بات بڑی
دن تو گزر جاتے، لگتی ہر ایک رات بڑی
جلاتے ہیں اِس زمانے کو وہ آگ بھری
اشکوں سے دریا یہ بھر گئے
سمجھے ہم لہروں سے ڈر گئے
نہ چاہتے ہوئے بھی بچھڑ گئے
پھر سے تم منہ پہ مکر گئے
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لگے سب بناوٹ ہی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لگے سب بناوٹ ہی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی
مجھے تیری عادت سی
لے ڈوبی یہ چاہت ہی
مجھے تیری عادت سی

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar