Kishore Kumar Hits

Mehdi Hassan - Kyun Poochte Ho şarkı sözleri

Sanatçı: Mehdi Hassan

albüm: Mehdi Hassan Songs Forever


کیوں پوچھتے ہو، کیا تم سے کہوں
میں کس لیے جیتا ہوں
شاید کہ کبھی مل جاؤ کہیں
میں اِس لیے جیتا ہوں
کیوں پوچھتے ہو، کیا تم سے کہوں
میں کس لیے جیتا ہوں
شاید کہ کبھی مل جاؤ کہیں
میں اِس لیے جیتا ہوں

جینے کا مجھے کچھ شوق نہیں
جینے کا مجھے کچھ شوق نہیں
بس وقت گزارا کرتا ہوں
کچھ دیر الجھ کر یادوں میں
دنیا سے کنارا کرتا ہوں
مرتا بھی اُسی کی خاطر ہوں
میں جس لیے جیتا ہوں
شاید کہ کبھی مل جاؤ کہیں
میں اِس لیے جیتا ہوں

میں ہوں کہ سلگتا رہتا ہوں
میں ہوں کہ سلگتا رہتا ہوں
بجھتا بھی نہیں، جلتا بھی نہیں
دل ہے کہ تڑپتا رہتا ہے
رکتا بھی نہیں، چلتا بھی نہیں
جینے کی تمنا مٹ بھی چکی
پھر کس لیے جیتا ہوں؟
شاید کہ کبھی مل جاؤ کہیں
میں اِس لیے جیتا ہوں
کیوں پوچھتے ہو، کیا تم سے کہوں
میں کس لیے جیتا ہوں
شاید کہ کبھی مل جاؤ کہیں
میں اِس لیے جیتا ہوں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar