Kishore Kumar Hits

Mehdi Hassan - Hamare Dil Se Mat Khailo şarkı sözleri

Sanatçı: Mehdi Hassan

albüm: Mehdi Hassan Songs Forever

ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا
ذرا سی ٹھیس پہنچے گی یہ شیشہ ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا

یہاں کے لوگ تو دو گام چل کے چھوڑ دیتے ہیں

یہاں کے لوگ تو دو گام چل کے چھوڑ دیتے ہیں
ذرا سی دیر میں برسوں کے رشتے توڑ دیتے ہیں
خبر کیا تھی کہ قسمت کا ستارا ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا

جو ملتے ہیں بظاہر دوست بن کر، رازداں بن کر

جو ملتے ہیں بظاہر دوست بن کر، رازداں بن کر
چھپے رہتے ہیں اُن کی آستینوں میں کئی خنجر
کھلے گی آنکھ تو سپنا سہانا ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا

خبر کیا تھی، چھپی ہے میرے دامن میں بھی چنگاری

خبر کیا تھی، چھپی ہے میرے دامن میں بھی چنگاری
لگے گی آگ گلشن میں، جلے گی ساری پھلواری
گریں گی بجلیاں اِتنی، نظارا ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا
ذرا سی ٹھیس پہنچے گی یہ شیشہ ٹوٹ جائے گا
ہمارے دل سے مت کھیلو کھلونا ٹوٹ جائے گا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar