Kishore Kumar Hits

Farida Khanum - Muhabbaton Ke Ye Darya şarkı sözleri

Sanatçı: Farida Khanum

albüm: Best of Farida Khanum


محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں
جو دل گلاب ہیں زخموں سے بھر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں

ابھی تو وعدہ و پیماں ہیں اور یہ حال اپنا

ابھی تو وعدہ و پیماں ہیں اور یہ حال اپنا
وصال ہو تو خوشی سے ہی مر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں

جھلک رہا ہے جن آنکھوں سے اب وجود میرا

جھلک رہا ہے جن آنکھوں سے اب وجود میرا
یہ آنکھیں، ہائے، یہ آنکھیں مکر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں

پکارتی ہی نہ رہ جائے یہ زمیں پیاسی

پکارتی ہی نہ رہ جائے یہ زمیں پیاسی
برسنے والے یہ بادل گزر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں
جو دل گلاب ہیں زخموں سے بھر نہ جائیں کہیں
محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar