نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی ♪ نہ تن میں خون فراہم، نہ اشک آنکھوں میں نہ تن میں خون فراہم، نہ اشک آنکھوں میں نمازِ شوق تو واجب ہے، بے وضو ہی سہی نمازِ شوق تو واجب ہے، بے وضو ہی سہی ♪ کسی طرح تو جمے بزم، مَے کدے والو کسی طرح تو جمے بزم، مَے کدے والو نہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہُو ہی سہی نہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہُو ہی سہی ♪ گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک، اے دل گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک، اے دل کسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی کسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی ♪ دیارِ غیر میں محرم اگر نہیں کوئی دیارِ غیر میں محرم اگر نہیں کوئی تو، فیضؔ، ذکرِ وطن اپنے روبرو ہی سہی تو، فیضؔ، ذکرِ وطن اپنے روبرو ہی سہی نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی