Kishore Kumar Hits

Tina Sani - Bahaar Aai şarkı sözleri

Sanatçı: Tina Sani

albüm: Apmc Live


بہار آئی ۔۔ فیض احمد فیض
بہار آئی، تو جیسے یکبار
لَوٹ آئے ہیں پھر عدم سے
وہ خواب سارے، شباب سارے
جو تیرے ہونٹوں پہ مَر مٹے تھے
جو مِٹ کے ہر بار پھر جِئے تھے
نِکھر گئے ہیں، گلاب سارے
جو تیری یادوں سے مُشکبو ہیں
جو تیرے عُشاق کا لہو ہیں
بہار آئی۔۔۔
اُبل پڑے ہیں عذاب سارے
ملالِ احوالِ دوستاں بھی
خمارِ آغوشِ مہ وشاں بھی
غبارِ خاطر کے باب سارے
ترے ہمارے
سوال سارے، جواب سارے
بہار آئی، تو کھل گئے ہیں
نئے سرے سے حساب سارے
نئے سرے سے حساب سارے
بہار آئی
بہار آئی

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar