Kishore Kumar Hits

Abdullah Qureshi - Suno şarkı sözleri

Sanatçı: Abdullah Qureshi

albüm: Suno


دور دور، یوں جدا جدا نہ ہو تم
بات بات پہ خفا خفا نہ ہو تم
سنو، میرے پاس تم رہو
دل ذرا ذرا ڈرا ڈرا ہوا ہے
یہ ہوتے ہوتے یوں ہی کیا سے کیا ہوا ہے
سنو، میرے ساتھ تم چلو
سنو، میرے ساتھ تم چلو
سنو، ایک بار اور کہو
سنو، ایک بار اور کہو

چھوڑ چھاڑ آئے ہیں وہ داستانیں
بھیڑ بھاڑ میں یہ دل تمھی کو جانے
پہلے پہلے یوں لگا کہ دل لگی ہے
پھر پتا چلا کہ جاں سے جاں لگی ہے
سنو، میرے پاس تم رہو
سنو، میرے پاس تم رہو
سنو، ایک بار اور کہو
سنو، ایک بار اور کہو

رات رات بھر دل یہ جاگ جاگ جائے
دھڑکنیں تمھارے پیچھے بھاگ بھاگ جائیں
خالی خالی سی نگاہ میں تم جو آئے
دھوپ دھوپ زندگی میں چھاؤں لائے
سنو، میرے پاس تم رہو
سنو، میرے پاس تم رہو
سنو، ایک بار اور کہو
سنو، ایک بار اور کہو

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar