Kishore Kumar Hits

Atta Ullah Khan Essa Khailvi - Ab Dekh Ke Ji Ghabrata Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Atta Ullah Khan Essa Khailvi

albüm: Taudke Dil Pachhtana Kaisa


وہ کہہ کے چلے
اتنی ملاقات بہت ہے
میں نے کہا رک جاؤ ابھی رات بہت ہے
آنسو میرے تھم جائیں تو پھر شوق سے جانا
ایسے میں کہاں جاؤ گے برسات بہت ہے
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
پیا چھوڑ گئے دل توڑ گئے
اب آگ لگے برساتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
موسیقی
نجانے
آخری
دیدار کرنے کب آؤ
کفن سے اس لئے چہرہ نکال رکھا ہے
خدا کے سامنے
بھی تو مکر نہ جائے کہیں
اسی لئے تو تیرا خط سنبھال رکھا ہے
یوں پیار کی قسمیں کھا کھا کر
کیوں جھوٹی تسلی دیتے ہو
یوں پیار کی قسمیں کھا کھا کر
کیوں جھوٹی تسلی دیتے ہو
بس رہنے دو ہم جان گئے
سرکار تمہاری باتوں کو
بس رہنے دو ہم جان گئے
سرکار تمہاری باتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
موسیقی
آپ کی
آپ کی آنکھ بھاری بھاری ہے
رات کس شغل میں گزاری ہے
دوستی ان سے ہو گئی اے عدم
جن کی ہر بات کاروباری ہے
مسلا ہوا آنچل شانوں پر
اور زلف کی لَٹ الجھی الجھی
مسلا ہوا آنچل شانوں پر
اور زلف کی لَٹ الجھی الجھی
آنکھوں کی خماری کہتی ہے
رہتے ہو کہیں تم راتوں کو
آنکھوں کی خماری کہتی ہے
رہتے ہو کہیں تم راتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
موسیقی
اب کام نہیں ہے کوئی ہمیں
ساون کی بوندا باندی سے
اب کام نہیں ہے کوئی ہمیں
ساون کی بوندا باندی سے
آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں
ہم اشکوں کی سوغاتوں کوں
آنکھوں میں سجائے بیٹھے ہیں
ہم اشکوں کی سوغاتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
موسیقی
ہم مل کر چاندنی راتوں میں
جب پیار کی باتیں کرتے تھے
ہم مل کر چاندنی راتوں میں
جب پیار کی باتیں کرتے تھے
کیوں بھول گئے ہو یاد کرو
ان پیار بھری ملاقاتوں کو
کیوں بھول گئے ہو یاد کرو
ان پیار بھری ملاقاتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
پیا چھوڑ گئے دل توڑ گئے
اب آگ لگے برساتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
اب دیکھ کے جی گھبراتا ہے
ساون کی سہانی راتوں کو
اب دیکھ کے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar