Kishore Kumar Hits

Atta Ullah Khan Essa Khailvi - Kis Liye Jaan E Man şarkı sözleri

Sanatçı: Atta Ullah Khan Essa Khailvi

albüm: Zara Insaaf Kar Mahi


کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
عہدِ الفت تو رو رو کے ہم سے کیا
اور پیمان اُن سے نبھاتے رہے
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
کس لئے جانِ من
ہجر کی تم نے تحفے میں سوغات دی
کوئی صبح نہ تھی جس کی وہ رات دی
ہجر کی تم نے تحفے میں سوغات دی
کوئی صبح نہ تھی جس کی وہ رات دی
ہم تمہارے لئے پھول چنتے رہے
اور تم تھے کہ کانٹے بچھاتے رہے
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
کس لئے جانِ من
ہم مناتے رہے جب خفا تم ہوئے
سوچتے ہی رہے کیا سے کیا تم ہوئے
ہم مناتے رہے جب خفا تم ہوئے
سوچتے ہی رہے کیا سے کیا تم ہوئے
ہم ہمیشہ تمہیں یاد کرتے رہے
تم ہمیشہ ہمیں بھول جاتے رہے
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
کس لئے جانِ من
پیار ہی پیار کے ہم طلب گار تھے
اس لئے جانِ جاں ہم سزا وار تھے
پیار ہی پیار کے ہم طلب گار تھے
اس لئے جانِ جاں ہم سزا وار تھے
ہم معافی کے شاید نہ حقدار تھے
اس لئے لوگ سولی چڑھاتے رہے
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
کس لئے جانِ من
بن گیا درد تقدیر تنویر کی
ہر قدم پر ضرورت تمہاری رہی
بن گیا درد تقدیر تنویر کی
ہر قدم پر ضرورت تمہاری رہی
زندگی بن تمہارے مکمل نہ تھی
اس لئے ہم تمہیں ہی بلاتے رہے
کس لئے جانِ من تم ہمیں چھوڑ کر
غیر کی بزم شب بھر سجاتے رہے
عہدِ الفت تو رو رو کے ہم سے کیا
اور پیمان ان سے نبھاتے رہے
کس لئے جانِ من

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar