Khwaja Khurshid Anwar - Kis Dour Mein Insaf şarkı sözleri
Sanatçı: Khwaja Khurshid Anwar
albüm: Shirin Farhad (Original Motion Picture Soundtrack)
گالوں پہ مہکتے ہیں گلاب آج حیا سے
آنے کو ہے ملنے کوئی اس ماہ لقا سے
چہرہ ہے کہ ہنستا ہوا ایک پھول کھلا ہے
شیریں کو وفاؤں کا صلہ آج ملا ہے
اب دامنِ فرہاد بہت دور نہیں ہے
پر لگتا ہے، قسمت کو یہ منظور نہیں ہے
وہ دیکھو، بچھا دام...
وہ دیکھو، بچھا دامِ ہوس پیار کے پیچھے
صیاد چھپا بیٹھا تھا گلزار کے پیچھے
آئی جو دبے پاؤں، دغا دے گئی دنیا
اک پھول کو گلشن سے اڑا لے گئی دنیا
باز آئیں گے کب اہلِ جفا اپنی جفا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
وہ سن سے لگا تیر کسی کی رہِ جاں میں
اک حشر سا برپا ہے دلِ کون و مکاں میں
چکرا کے گرا عاشقِ ناشاد زمیں پر
تقدیر کی تحریر ابھر آئی جبیں پر
صحرا میں جسے آن ملی شامِ جدائی
دیتا ہے وہ ڈھلتے ہوئے سورج کی دہائی
آنچل کی ہوا ہے نہ یہاں زلف کے سائے
قسمت کسی دشمن کو بھی یہ دن نہ دکھائے
ٹوٹے ہوئے دل حشر میں پوچھیں گے خدا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
یہ ظلم کے پہرے میں ملاقات کسی کی
ہونٹوں پہ رکی رہ گئی ہر بات کسی کی
فریاد کیے جاتی ہیں خاموش نگاہیں
عاشق کے نصیبوں میں کچھ آنسو ہیں، کچھ آہیں
دل والوں کا غم خوار فلک ہے نہ زمیں ہے
تسکین کہیں ان کے مقدر میں نہیں ہے
اک خواب دکھا کر انھیں بہلایا گیا ہے
منزل پہ بھی لا کر انھیں ترسایا گیا ہے
یہ لوگ تو دریا پہ بھی رکھے گئے پیاسے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
لو آج کوئی یار کی محفل سے چلا ہے
کچھ وہ ہی سمجھتا ہے کہ کس دل سے چلا ہے
کانٹے بھی جہاں اس کو نظر آئے تھے کلیاں
اب چھوڑ چلا ہے وہی محبوب کی گلیاں
حسرت کی نظر سے در و دیوار کو دیکھے
جیسے کوئی اجڑے ہوئے گلزار کو دیکھے
چمکا نہ کبھی اس کے مقدر کا ستارا
صیاد نے لے کر لبِ شیریں کا سہارا
فرہاد کا دل توڑ دیا سنگِ جفا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
آنے کو ہے ملنے کوئی اس ماہ لقا سے
چہرہ ہے کہ ہنستا ہوا ایک پھول کھلا ہے
شیریں کو وفاؤں کا صلہ آج ملا ہے
اب دامنِ فرہاد بہت دور نہیں ہے
پر لگتا ہے، قسمت کو یہ منظور نہیں ہے
وہ دیکھو، بچھا دام...
وہ دیکھو، بچھا دامِ ہوس پیار کے پیچھے
صیاد چھپا بیٹھا تھا گلزار کے پیچھے
آئی جو دبے پاؤں، دغا دے گئی دنیا
اک پھول کو گلشن سے اڑا لے گئی دنیا
باز آئیں گے کب اہلِ جفا اپنی جفا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
وہ سن سے لگا تیر کسی کی رہِ جاں میں
اک حشر سا برپا ہے دلِ کون و مکاں میں
چکرا کے گرا عاشقِ ناشاد زمیں پر
تقدیر کی تحریر ابھر آئی جبیں پر
صحرا میں جسے آن ملی شامِ جدائی
دیتا ہے وہ ڈھلتے ہوئے سورج کی دہائی
آنچل کی ہوا ہے نہ یہاں زلف کے سائے
قسمت کسی دشمن کو بھی یہ دن نہ دکھائے
ٹوٹے ہوئے دل حشر میں پوچھیں گے خدا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
یہ ظلم کے پہرے میں ملاقات کسی کی
ہونٹوں پہ رکی رہ گئی ہر بات کسی کی
فریاد کیے جاتی ہیں خاموش نگاہیں
عاشق کے نصیبوں میں کچھ آنسو ہیں، کچھ آہیں
دل والوں کا غم خوار فلک ہے نہ زمیں ہے
تسکین کہیں ان کے مقدر میں نہیں ہے
اک خواب دکھا کر انھیں بہلایا گیا ہے
منزل پہ بھی لا کر انھیں ترسایا گیا ہے
یہ لوگ تو دریا پہ بھی رکھے گئے پیاسے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
لو آج کوئی یار کی محفل سے چلا ہے
کچھ وہ ہی سمجھتا ہے کہ کس دل سے چلا ہے
کانٹے بھی جہاں اس کو نظر آئے تھے کلیاں
اب چھوڑ چلا ہے وہی محبوب کی گلیاں
حسرت کی نظر سے در و دیوار کو دیکھے
جیسے کوئی اجڑے ہوئے گلزار کو دیکھے
چمکا نہ کبھی اس کے مقدر کا ستارا
صیاد نے لے کر لبِ شیریں کا سہارا
فرہاد کا دل توڑ دیا سنگِ جفا سے
کس دور میں انصاف ہوا اہلِ وفا سے
Sanatçının diğer albümleri
Melodies Of Khwaja Khurshid Anwar Vol -1
2008 · albüm
Melodies Of Khwaja Khurshid Anwar Vol -2
2008 · albüm
Benzer Sanatçılar
Nahid Akhtar
Sanatçı
Noor Jehan
Sanatçı
Mala
Sanatçı
Zubaida Khanum
Sanatçı
Naseem Begum
Sanatçı
S.B. John
Sanatçı
Ahmed Rushdi
Sanatçı
Tina Sani
Sanatçı
Runa Laila
Sanatçı
Amanat Ali Khan
Sanatçı
Nayyara Noor
Sanatçı
Mehdi Hassan
Sanatçı
Masood Rana
Sanatçı
Shahnaz Begum
Sanatçı
Iqbal Bano
Sanatçı