أنا أحمد العربيّ فليأت الحصار جسدي هو الأسوار فليأت الحصار و أنا حدود النار فليأت الحصار وأنا أحاصركم أحاصركم و صدري باب كلّ الناس فليأت الحصار محمود درویش آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے محمود درویش پیدائش: 13 مارچ، 1941ء انتقال:9 اگست، 2008ء فلسطین کے مشہور شاعر۔ جنہوں نے اپنی شاعری کو فلسطینی مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا۔ محمود درویش پورے مشرقِِ وسطیٰ میں مشہور تھے اور انہیں فلسطین کا قومی شاعر سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے فلسطینوں کے اپنی ریاست کے خواب کو شاعری کے روپ میں بیان کیا اور سن انیس سو اٹھاسی میں فلسطینی آزادی کے اعلان کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کی شناخت کو اجاگر کرنے میں مدد دی۔ محمود درویش نے ایک مزاحمتی شاعر کی حیثیت سے اپنے ادبی کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں فلسطینی ضمیر کی آواز بن گئے۔ محمود درویش کی شاعری کے اردو سمیت بیس سے زائد زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ انہوں اپنی شاعری کے لیے کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازہ گیا۔