Kishore Kumar Hits

Muhammad Farhan Ali Qadri - Nabi Ke Nawasey şarkı sözleri

Sanatçı: Muhammad Farhan Ali Qadri

albüm: Ya Shaheed E Karbala


نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
لڑکپن کا وعدہ نبھانے چلے ہیں
سوۓ کربلا وہ ۷۲ کو لے کر
رضائے خدا سر کٹانے چلے ہیں
وہ دلدل پہ دیکھو شہادت کی دھن میں
چلے تیغ کے کر کے شیر خدا کی
شیر خدا کی
اکیلے وہ رن کی طرف اللہ اللہ
اکیلے وہ رن کی طرف اللہ اللہ
لعینوں کی ھستی مٹانے چلے ہیں
نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
لڑکپن کا وعدہ نبھانے چلے ہیں
وہ گھر سے نکل کر مدینے کے باہر
کھڑے کہہ رھے ہیں یہ زہرہ کے جانی
زہرہ کے جانی
لعینوں سے کہہ دو کہ امت کی خاطر
حسین اپنے گھر کو مٹانے چلے ہیں
نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
لڑکپن کا وعدہ نبھانے چلے ہیں
جدھر دیکھیئے موت کا ھے اندھیرا
یہ رو رو کے کہتا ھے دل آج میرا
دل آج میرا
ہزاروں کے نرغے میں شبیر تنہا
لہو اپنے دل کا بہانے چلے ہیں
نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
لڑکپن کا وعدہ نبھانے چلے ہیں
عتیق ابنِ حیدر کا سینے میں غم ھے
جب ہی فرحان میری آنکھوں میں نم ھے
آنکھوں میں نم ھے
وہ زہرہ کے پیارے، علی کے دلارے
ہے وقتِ عمر سر جھکانے چلے ہیں
نبی کے نواسے حسین ابن حیدر
لڑکپن کا وعدہ نبھانے چلے ہیں
سوۓ کربلا وہ ۷۲ کو لے کر
رضائے خدا سر کٹانے چلے ہیں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar