Kishore Kumar Hits

Mehmood Ul Hassan Ashrafi - Baitha Hoon Masjid-e-Nabvi Mai şarkı sözleri

Sanatçı: Mehmood Ul Hassan Ashrafi

albüm: Taiba K Nazare


خوشبوئیں پیہم آتی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
یوں سانسیں مہکی مہکی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
محسوس ہوا ہے یوں مجھ کو کہ شہرِ نور میں بیٹھا ہوں
کیا نور کی کرنیں اتری ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
مشغول دردودوں میں ہوں کبھی
مصروف دعاوں میں ہوں کبھی
نعتیں بھی لبوں پر رہتی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
رمضان کی بہاریں آئی ہیں
بخشش کا مژدہ لائی ہیں
رحمت کی گھٹائیں برسی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
نظریں ہیں گنبدِ خضرآ پر
ہاتھوں میں کھجور مرینہ کی
افطار کی گھڑیاں آئی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
افطار میں دسترخوان سجے
سحری کی رونق کیا کہنا
جنت کی ہوائیں چلتی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
کیا بات اجاگر ہے میری
قسمت بھی رشک کرے مجھ پر
کہ سامنے یاور و حامی ہے
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
خوشبوئیں پیہم آتی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں
یوں سانسیں مہکی مہکی ہیں
بیٹھا ہوں مسجدِ نبویّ میں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar