Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Chaand Kehna Teri Tuheen Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Ghar Pyara Ghar (Original Motion Picture Soundtrack)


چاند کہنا تیری توہین ہے...
چاند کہنا تیری توہین ہے، اے حسنِ زمیں
چاند کہنا تیری توہین ہے...
اف، یہ مہکے ہوئے رخسار، یہ تابندہ جبیں
چاند کہنا تیری توہین ہے...

"پھول" ہونٹوں کو، تیری زلف کو "اک رات" کہوں
سب نے جو بات کہی کیوں میں وہی بات کہوں
حسن کیا جس میں یہ آواز، یہ انداز نہیں
چاند کہنا تیری توہین ہے...

یہ نظاریں، یہ بہاریں تیری پرچھائی ہیں
خوبیاں سب تیرے جلووں میں سمٹ آئی ہیں
ہم نے دیکھا نہ سنا، ایسا زمانے میں حسیں
چاند کہنا تیری توہین ہے...

سرمگیں آنکھوں میں بنگال کی سر مستی ہے
ہیر لگتی ہے مجھے جب تُو کبھی ہنستی ہے
ایک پیکر میں یہ دو روپ ملے ہم کو یہیں
چاند کہنا تیری توہین ہے، اے حسنِ زمیں
چاند کہنا تیری توہین ہے...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar