Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Bujhe Na Dil Raat Ka şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Ghar Pyara Ghar (Original Motion Picture Soundtrack)


بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے
بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے
یہ نا سمجھ لوگ بے خطا ہیں
یہ نا سمجھ لوگ بے خطا ہیں
ہمارے غم کی کسے خبر ہے
رات کا سفر ہے
بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے

گلہ نہ کر اِن دُکھے دلوں کا
گلہ نہ کر اِن دُکھے دلوں کا
اِنھیں پتا کب ہے منزلوں کا
قدم قدم پر ہیں غم کے مارے
قدم قدم پر ہیں غم کے مارے
ہر ایک چھلنی یہاں جگر ہے
رات کا سفر ہے
بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے

دکھائیں داغ اپنے کس کو، اے جاں؟
یوں ہی لٹے ہیں ہمارے ارماں
دکھائیں داغ اپنے کس کو، اے جاں؟
یوں ہی لٹے ہیں ہمارے ارماں
رہے ہیں تر آنسوؤں سے داماں
رہے ہیں تر آنسوؤں سے داماں
یہ غم کا طوفاں ڈگر ڈگر ہے
رات کا سفر ہے
بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے

جلا ہے اپنی ہی آگ سے دل
جلا ہے اپنی ہی آگ سے دل
نہ کہہ سکیں گے کسی کو قاتل
لٹی لٹی سامنے نظر کے
لٹی لٹی سامنے نظر کے
ہمارے خوابوں کی رہ گزر ہے
رات کا سفر ہے
بجھے نہ دل، رات کا سفر ہے
رات کا سفر ہے

ہنسیں گی سہمی ہوئی نگاہیں
چمک اٹھیں گی وفا کی راہیں
ہزار ظالم سہی اندھیرا
ہزار ظالم سہی اندھیرا
سحر بھی لیکن قریب تر ہے
قریب تر ہے، قریب تر ہے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar