Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Aik Albela Sajan şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Naaz (Original Motion Picture Soundtrack)


ایک البیلا سجن تُو نے گرفتار کیا
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں

تُو نے شانوں پہ جو میرے
ریشمی سائے بکھیرے
اُس پہ جادو سا وہ چھایا
تجھ کو ہونٹوں سے لگایا
تُو نے برسائے جو تارے
چن لیے اُس نے وہ سارے
میری قسمت کا اُسے تُو نے خریدار کیا
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں

ڈال کر نینوں میں کاجل
باندھ کر پاؤں میں پائل
جب رجھاؤں گی پیا کو
مست پاؤں گی پیا کو
میں بھی اتراتی پھروں گی
جھومتی گاتی پھروں گی
دل چرانے کا مجھے تُو نے گنہگار کیا
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں

کٹ گئیں راتیں اندھیری
اب تمنا ہے یہ میری
سیج کرنوں کی سجا کے
ساتھ ساجن کو جگا کے
رت جگا ایسا مناؤں
عمر بھر سونے نہ پاؤں
تُو نے لہرا کے میرے حسن کو بیدار کیا
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں
ایک البیلا سجن تُو نے گرفتار کیا
آ، میری زلف کی زنجیر، تجھے پیار کروں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar