Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Jab Se Tum Ko Dekha Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Aneela (Original Motion Picture Soundtrack)

جب سے تم کو دیکھا ہے...
جب سے تم کو دیکھا ہے دل پہ اختیار نہیں
دل پہ اختیار نہیں
ہائے، ہائے، ہائے، پیار کی قسم دل کو...
پیار کی قسم دل کو ایک پل قرار نہیں
ایک پل قرار نہیں
ہائے، ہائے، ہائے، جب سے تم کو دیکھا ہے...

اپنی تقدیر پہ ہے ناز مجھے، تم سا محبوب پا لیا میں نے
اپنی تقدیر پہ ہے ناز مجھے، تم سا محبوب پا لیا میں نے
اب نہیں کوئی آرزو مجھ کو، ہائے
اب نہیں کوئی آرزو مجھ کو، تم کو دل میں بسا لیا میں نے
تم سے پیار ہے مجھ کو، زندگی سے پیار نہیں
زندگی سے پیار نہیں
ہائے، ہائے، ہائے، جب سے تم کو دیکھا ہے...

کل جو تصویر تھی نگاہوں میں آج کتنی حسیں حقیقت ہے
کل جو تصویر تھی نگاہوں میں آج کتنی حسیں حقیقت ہے
خواب تو اِتنا دل فریب نہ تھا، ہائے
خواب تو اِتنا دل فریب نہ تھا جتنی تعبیر خوبصورت ہے
اب تمھاری چاہت میں تابِ انتظار نہیں
تابِ انتظار نہیں
ہائے، ہائے، ہائے، جب سے تم کو دیکھا ہے دل پہ اختیار نہیں
دل پہ اختیار نہیں
ہائے، ہائے، ہائے، جب سے تم کو دیکھا ہے...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar