Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Yeh Mehfil Jo Aaj Saji Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Mohabbat (Original Motion Picture Soundtrack)

یہ محفل جو آج سجی ہے، اِس محفل میں ہے کوئی ہم سا؟
ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم سا ہو تو سامنے آئے

آنچ ہمارے حسن کی پا کر شعلوں کو آتا ہے پسینہ

آنکھ آٹھا کر ہم دیکھیں تو پتھر کا بھی دھڑکے سینہ
ہم نے آنکھوں کی مستی سے نئے نئے ساغر چھلکائے
ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم سا ہو تو سامنے آئے
یہ محفل جو آج سجی ہے، اِس محفل میں ہے کوئی ہم سا؟
ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم سا ہو تو سامنے آئے
پیار کی محرومی کا شکوہ اور ہی لوگ کیا کرتے ہیں

اِس دنیا میں جو بھی چاہیں ہم تو چھین لیا کرتے ہیں
پھول سے ہم نے خوشبو چھینی، سیپ سے ہم نے موتی پائے
ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم سا ہو تو سامنے آئے
یہ محفل جو آج سجی ہے، اِس محفل میں ہے کوئی ہم سا؟
ہم سا ہو تو سامنے آئے، ہم سا ہو تو سامنے آئے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar