Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Tumhein Kese Batadu (From "Doraha") şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Golden Memories of Waheed Muraad

تمھیں کیسے بتا دوں، تم میری منزل ہو، میری منزل ہو
جسے ڈھونڈا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو

کوئی دیکھے یہ تنہائی، یہ بے چینی، یہ مجبوری
تمنا ہے کسی دل میں جگہ مل جائے تھوڑی سی

ملے وہ دل مجھے جو پیار کے قابل ہو، میرے قابل ہو
جسے ڈھونڈا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو
تمھیں کیسے بتا دوں، تم میری منزل ہو، میری منزل ہو

مجھے اِس حال میں دیکھا تو ہونٹوں پر ہنسی آئی
چلو کچھ تو کسی کے کام اپنی بے بسی آئی

میری حالت پہ ہنستے ہو، بڑے سنگ دل ہو، بڑے سنگ دل ہو
جسے ڈھونڈا ہے نظروں نے وہی معصوم سا دل ہو
تمھیں کیسے بتا دوں، تم میری منزل ہو، میری منزل ہو

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar