Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Jiye Sada Mera Laal şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Haar Gaya Insaan (Pakistani Film Soundtrack)


جیئے سدا میرا لال، تاروں سے کھیلے
خوشیوں کے میلے، سجتے رہیں ہر سال
پھولوں کی طرح مہکے، سدا شادماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے
میری دعا ہے تجھ پہ خدا مہرماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے، سدا شادماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے

بڑھ-بڑھ کے چومتی رہیں شوخیاں تیرے قدم
بڑھ-بڑھ کے چومتی رہیں شوخیاں تیرے قدم
بھولے سے بھی نہ آئے تیری زندگی میں غم
سر پر خدا کا سایہ رہے، تُو جہاں رہے
پھولوں کی طرح مہکے، سدا شادماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے

تعلیم ہی بناتی ہے انسان کو بڑا
تعلیم ہی بناتی ہے انسان کو بڑا
قائد کوئی بنا، کوئی اِقبال بن گیا
انسانیت کے فرض کا تُو پاسباں رہے
پھولوں کی طرح مہکے، سدا شادماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے

قادر ہر ایک شہ پہ تو اللّٰہ کی ذات ہے
قادر ہر ایک شہ پہ تو اللّٰہ کی ذات ہے
عزت دے یا زوال دے، سب اُس کے ہاتھ ہے
منکر تھے جو خدا کے، وہ بچھ کر کہاں رہے
پھولوں کی طرح مہکے، سدا شادماں رہے
پھولوں کی طرح مہکے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar