Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Kuch Log Teri Duniya Main şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Haar Gaya Insaan (Pakistani Film Soundtrack)


کچھ لوگ تیری اِس دنیا میں
ٹوٹے ہوئے دل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ...
ہر دن لگتے ہیں زخم نئے
ہر دن لگتے ہیں زخم نئے
ہر رات گریباں سیتے ہیں
کچھ لوگ تیری اِس دنیا میں
ٹوٹے ہوئے دل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ...
دل توڑنے والا کیا جانے
جو صدمے دل پر بیتے ہیں
کچھ لوگ تیری اِس دنیا میں
ٹوٹے ہوئے دل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ...

انسان یہاں انسانوں کو
پتھر کی طرح ٹھکراتے ہیں
ہیں کتنے چھوٹے دل اِن کے
جو لوگ "بڑے" کہلاتے ہیں
اِن سنگ دلوں کی بستی میں
اِن سنگ دلوں کی بستی میں
ہم خون کے آنسو پیتے ہیں
کچھ لوگ تیری اِس دنیا میں
ٹوٹے ہوئے دل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ...

وہ ہم کو جان سے پیارا ہے
جو ساتھ ہمارا چھوڑ گیا
ہر دھڑکن میں ہے نام اُس کا
جو پیار کا رشتہ توڑ گیا
اے کاش، وہ دیکھے، اُس کے بنا
اے کاش، وہ دیکھے، اُس کے بنا
ہم کس مشکل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ تیری اِس دنیا میں
ٹوٹے ہوئے دل سے جیتے ہیں
کچھ لوگ...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar