Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Ae Baharo şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Saiqa (Pakistani Film Soundtrack)


اے بہارو، گواہ رہنا
اے نظارو، گواہ رہنا
دو دلوں نے زندگی بھر
ساتھ رہنے کی قسم کھائی ہے
اے بہارو، گواہ رہنا
اے نظارو، گواہ رہنا
دو دلوں نے زندگی بھر
ساتھ رہنے کی قسم کھائی ہے
اے نظارو، گواہ رہنا

آسرا دے کے پیار کا مجھ کو
اپنے نظروں سے مت گرا دینا
مجھ کو دل سے نہ تم بھلا دینا
میں تمھیں کیسے بھول سکتا ہوں
تم مِری زندگی کا حاصل ہو
میرا ارماں ہو، میری منزل ہو
یاد رکھنا، تم نے مجھ کو
اپنا کہنے کی قسم کھائی ہے
اے بہارو، گواہ رہنا

زندگی کی حسین راہوں میں
ہم وفاؤں کے گیت گائیں گے
آنسوؤں کی ہنسی اڑائیں گے
ہے تمھاری وفا پہ مجھ کو یقیں
اپنی قسمت پہ اعتبار نہیں
مسکرانے کا اختیار نہیں
مسکراؤ! آنسوؤں نے
اب نہ بہنے کی قسم کھائی ہے
اے بہارو، گواہ رہنا

دل نے اِتنے فریب کھائے ہیں
یہ حقیقت بھی خواب لگتی ہے
ہر خوشی اک سراب لگتی ہے
آج اِس بے خودی کے عالم میں
بھولی باتوں کا ذکر جانے دو
دل کو اب کُھل کے مسکرانے دو
پیار پا کر آج دل نے
غم نہ سہنے کی قسم کھائی ہے
اے بہارو، گواہ رہنا
اے نظارو، گواہ رہنا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar