Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Chalo Yunhi Roothay Raho şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Shararat (Pakistani Film Soundtrack)

چلو یوں ہی روٹھے رہو، لبوں سے بھی کچھ نہ کہوں
یہ پلکوں کی چلمن کبھی کبھی آٹھا کے ہمیں تکتے رہو

روٹھنا، جانِ تمنا، چاہت کی نشانی ہے
مانو چاہے نہ مانو، یہ تو ریت پرانی ہی
فرض کرو، کبھی اگر ہم دونوں اکیلے ہوں
ہنستی ہوئی آنکھوں میں سپنوں کے میلے ہوں
لیکن یہ محفل ہے، محفل میں دنیا ہے
دنیا کے سامنے ہاتھ نہ ملو
چلو یوں ہی روٹھے رہو، لبوں سے بھی کچھ نہ کہوں
یہ پلکوں کی چلمن کبھی کبھی آٹھا کے ہمیں تکتے رہو

کیسی یہ بے رخی ہے؟ یہ کیسی شکایت ہے؟
چاہے لاکھ چھپاؤ، تمھیں ہم سے محبت ہے
ابھی تو ہے تمھیں پتا، ابھی تو ہے ہمیں خبر
کیا ہوگا یہ باتیں جان گئے لوگ اگر؟
بے حد ضروری ہے، یہ مجبوری ہے
چاہت کے رنگ میں آج نہ ڈھلو
چلو یوں ہی روٹھے رہو، لبوں سے بھی کچھ نہ کہوں
یہ پلکوں کی چلمن کبھی کبھی آٹھا کے ہمیں تکتے رہو
چلو یوں ہی روٹھے رہو، لبوں سے بھی کچھ نہ کہوں
یہ پلکوں کی چلمن کبھی کبھی آٹھا کے ہمیں تکتے رہو

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar