Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Abhi Aur Isi Waqt şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Shararat (Pakistani Film Soundtrack)


ابھی اور اِسی وقت مجھ سے تم، میری جاں
شادی کا وعدہ کرو، شادی کا وعدہ کرو
کبھی اور کسی وقت لڑکی سے ایسی بات
ہرگز نہ پوچھا کرو، ہرگز نہ پوچھا کرو
ابھی اور اِسی وقت مجھ سے تم، میری جاں

چاہت کا ہر غم میں ہنس کے سہوں گا
شادی کا وعدہ میں لے کے رہوں گا
ہائے رے، ہائے، ہائے رے، ہائے
کیسے کر لوں میں اقرار؟
کیا کہیں گے رشتے دار؟
لوگ تو یوں ہی پریشان کریں گے
فیصلہ تو آخر ابّا جان کریں گے
اُن سے میں مل لوں گا، تم بھی مگر آج ذرا
خود پہ بھروسہ کرو، شادی کا وعدہ کرو
کبھی اور کسی وقت لڑکی سے ایسی بات

ایسی بھی کیا جلدی، دل نہ جلاؤ
آئے گا وہ دن بھی، مت گھبراؤ
ہائے رے، ہائے، ہائے رے، ہائے
دل نہ پائے گا آرام
کل پہ چھوڑو نہ آج کا کام
اچھا جی، کل والا آج کریں گے
ٹھہرو، ہم تو تم سے ابھی بات کریں گے
تم بھی بڑے ناداں ہو، کوئی جب کہہ نہ سکے
آنکھوں سے سمجھا کرو، ہرگز نہ پوچھا کرو
ابھی اور اِسی وقت مجھ سے تم، میری جاں
شادی کا وعدہ کرو، شادی کا وعدہ کرو
کبھی اور کسی وقت
ابھی اور اِسی وقت
کبھی اور کسی وقت

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar