Kishore Kumar Hits

Nisar Bazmi - Main Kis Sabaq Ko Parhoon (From "Saima") şarkı sözleri

Sanatçı: Nisar Bazmi

albüm: Aas Pass / Saima


میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں
میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں
کہ جس ورق کو بھی کھولوں، جناب کو دیکھوں
میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں

ہر ایک لفظ میں خوشبو ہے گرم سانسوں کی
ہر ایک لفظ میں...
ہر ایک لفظ میں خوشبو ہے گرم سانسوں کی
ہر اک سطر میں کھنک سی ہے نرم باتوں کی
میں جاگی آنکھوں سے رنگین خواب کو دیکھوں
کہ جس ورق کو بھی کھولوں، جناب کو دیکھوں
میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں

قرینہ جینے کا مجھ کو حسیں لبوں سے ملا
قرینہ جینے کا مجھ کو حسیں لبوں سے ملا
ہر اک سوال کا حل بکھرے گیسوؤں سے ملا
تو کیا سوال کروں، کس جواب کو دیکھوں
کہ جس ورق کو بھی کھولوں، جناب کو دیکھوں
میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں

کہے بغیر میں یہ بات رہ نہیں سکتا
کہے بغیر میں...
کہے بغیر میں یہ بات رہ نہیں سکتا
میں کیا پڑھوں، میرا پڑھنے میں جی نہیں لگتا
پڑھوں کہ اِس دلِ خانہ خراب کو دیکھوں
کہ جس ورق کو بھی کھولوں، جناب کو دیکھوں
میں کس سبق کو پڑھوں، کس کتاب کو دیکھوں

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar