Kishore Kumar Hits

Aaroh - Na Kaho şarkı sözleri

Sanatçı: Aaroh

albüm: Sawaal


بھیگی سی اک رات یہ لے آئی کیا ساتھ یہ
دھڑکنیں جو ہمیں کہنے لگی ہیں
خاموشی کے درمیاں کب چاہی تھی بات یہ
دھڑکنیں جو ہمیں کہنے لگی ہیں
نہ کہو، نہ سنو
خاموشی گفتگو ہونے لگی ہے

تعبیریں لے آؤں میں تم سپنے دے دو مجھے
ایسا کیا ہے، اِتنے کیوں اچھے لگتے ہو مجھے
تم ہی جیون کی آرزو
ہاں، تم ہی جیون کی آرزو
نہ کہو، نہ سنو
خاموشی گفتگو ہونے لگی ہے
زندگی خواب میں کھونے لگی ہے

ہر آہٹ پہ دھڑکے دل، کروٹ کروٹ رات ڈھلے
چاروں اور چہرہ تیرا یوں سپنوں کے دیپ جلے
سپنے ہیں اپنے پیار کے
ہاں، سپنے ہیں اپنے پیار کے
نہ کہو، نہ سنو
خاموشی گفتگو ہونے لگی ہے
زندگی خواب میں کھونے لگی ہے
بھیگی سی اک رات یہ لے آئی کیا ساتھ یہ
دھڑکنیں جو ہمیں کہنے لگی ہیں
خاموشی کے درمیاں کب چاہی تھی بات یہ
دھڑکنیں...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar