Kishore Kumar Hits

Qari Waheed Zafar Qasmi - Jahan Rozae Paake Kherul Wara Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Qari Waheed Zafar Qasmi

albüm: Gulzar e Madina, Vol. 2


جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے
وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں
یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے
وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں
یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
محمدؐ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو
کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے
محمدؐ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو
کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے
بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی
یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی
یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے
جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے
جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے
جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دعا دے
اُسے اور کیا نام دے گا زمانہ
وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
اُسے اور کیا نام دے گا زمانہ
وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
قیامت کا اک دن معین ہے لیکن
ہمارے لیے ہر نَفَس ہے قیامت
قیامت کا اک دن معین ہے لیکن
ہمارے لیے ہر نَفَس ہے قیامت
مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دوری
قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دوری
قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
تم، اقبالؔ، یہ نعت کہہ تو رہے ہو
مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو
تم، اقبالؔ، یہ نعت کہہ تو رہے ہو
مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو
کہاں تم، کہاں مدحِ ممدوحِ یزداں
یہ جرأت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
کہاں تم، کہاں مدحِ ممدوحِ یزداں
یہ جرأت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
جہاں روضۂ پاکِ خیر الوریٰ ہے
وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
کہاں میں، کہاں یہ مدینے کی گلیاں
یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar