Kishore Kumar Hits

Qari Waheed Zafar Qasmi - Har Waqt Tasawwar Mein şarkı sözleri

Sanatçı: Qari Waheed Zafar Qasmi

albüm: Madinay Ke Gali


ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
ہر وقت تصور میں...
وہ شمعِ حرم جس سے منور ہے مدینہ
وہ شمعِ حرم جس سے منور ہے مدینہ
کعبے کی قسم، رونقِ کعبہ بھی وہی ہے
کعبے کی قسم، رونقِ کعبہ بھی وہی ہے
ہر وقت تصور میں...
اِس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار
اِس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار
یہ مصر کا بازار نہیں، شہرِ نبیؐ ہے
یہ مصر کا بازار نہیں، شہرِ نبیؐ ہے
ہر وقت تصور میں...
اِس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا
اِس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا
اے قافلے والو، یہ مدینے کی گلی ہے
اے قافلے والو، یہ مدینے کی گلی ہے
ہر وقت تصور میں...
نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ
نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ
بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے
بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے
ہر وقت تصور میں...
اقبالؔ، میں کس منہ سے کروں مدحِ محمدؐ
اقبالؔ، میں کس منہ سے کروں مدحِ محمدؐ
منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے
منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے
ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
ہر وقت تصور میں...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar