Kishore Kumar Hits

Qari Waheed Zafar Qasmi - Salam Ke Liye Hazir Ghulam Ho Jai şarkı sözleri

Sanatçı: Qari Waheed Zafar Qasmi

albüm: Bahar-e-Madina


حضورؐ، ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے
سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبحِ طیبہ کو
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبحِ طیبہ کو
بلا سے پھر مِری دنیا میں شام ہو جائے
بلا سے پھر مِری دنیا میں شام ہو جائے
تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسۂ جاں
تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسۂ جاں
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے
حضورؐ، آپؐ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
حضورؐ، آپؐ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
حضورؐ، آپؐ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضورؐ، آپؐ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضورؐ، آپؐ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے
حضورؐ، آپؐ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
صبیح مدحتِ خیر الانام ہو جائے
صبیح مدحتِ خیر الانام ہو جائے
حضورؐ، ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar