Kishore Kumar Hits

Qari Waheed Zafar Qasmi - Kya Khabar Kya Saza Milti şarkı sözleri

Sanatçı: Qari Waheed Zafar Qasmi

albüm: Bahar-e-Madina


کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی
کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی
میرے آقاؐ نے عزت بچا لی
کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی
میرے آقاؐ نے عزت بچا لی
فردِ عصیاں میری مجھ سے لے کر
کالی کملی میں اپنی چُھپا لی
فردِ عصیاں میری مجھ سے لے کر
کالی کملی میں اپنی چُھپا لی
وہ عطا پر عطا کرنے والے
اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے
وہ عطا پر عطا کرنے والے
اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے
جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری
جیسا داتا ہے ویسے سوالی
جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری
جیسا داتا ہے ویسے سوالی
میں گدا ہوں، مگر کس کے در کا
وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں
میں گدا ہوں، مگر کس کے در کا
وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں
یہ غلامی بڑی مستند ہے
میرے سر پر ہے تاجِ بلالی
یہ غلامی بڑی مستند ہے
میرے سر پر ہے تاجِ بلالی
میں مدینے سے کیا آ گیا ہوں
زندگی جیسے بجھ سی گئی ہے
میں مدینے سے کیا آ گیا ہوں
زندگی جیسے بجھ سی گئی ہے
گھر کے اندر فضا سونی سونی
گھر کے باہر سماں خالی خالی
گھر کے اندر فضا سونی سونی
گھر کے باہر سماں خالی خالی
میری عمرِ رواں بس ٹھہر جا
اب سفر کی ضرورت نہیں ہے
میری عمرِ رواں بس ٹھہر جا
اب سفر کی ضرورت نہیں ہے
اُنؐ کے قدموں میں میری جبیں ہے
اور ہاتھوں میں روضے کی جالی
اُنؐ کے قدموں میں میری جبیں ہے
اور ہاتھوں میں روضے کی جالی
میں فقط نام لیوا ہوں اُنؐ کا
اُنؐ کی توصیف مَیں کیا کروں گا
میں فقط نام لیوا ہوں اُنؐ کا
اُنؐ کی توصیف مَیں کیا کروں گا
میں نہ اقبالؔ، خسروؔ، نہ سعدیؔ
میں نہ قدسیؔ، نہ جامیؔ، نہ حالیؔ
میں نہ اقبالؔ، خسروؔ، نہ سعدیؔ
میں نہ قدسیؔ، نہ جامیؔ، نہ حالیؔ
کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی
میرے آقاؐ نے عزت بچا لی
فردِ عصیاں میری مجھ سے لے کر
کالی کملی میں اپنی چُھپا لی

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar