جب سے ہوا ہے اُن کا کرم خیریت سے ہوں اب دکھ نہ درد ہے، نہ ستم، خیریت سے ہوں جب سے ہوا ہے اُن کا کرم خیریت سے ہوں تھاما ہے جب سے دامنِ خیر الانام کو تھاما ہے جب سے دامنِ خیر الانام کو قائم ہے تب سے میرا بھرم، خیریت سے ہوں قائم ہے تب سے میرا بھرم، خیریت سے ہوں سرکارؐ نے نوازا ہے اوقات سے سوا سرکارؐ نے نوازا ہے اوقات سے سوا سب بن گئے ہیں پھوٹے کرم، خیریت سے ہوں سب بن گئے ہیں پھوٹے کرم، خیریت سے ہوں عشقِ نبیؐ میں ایسا ملا ہے سرور کہ عشقِ نبیؐ میں ایسا ملا ہے سرور کہ اب چاہیے نہ جاہ و حشم، خیریت سے ہوں اب چاہیے نہ جاہ و حشم، خیریت سے ہوں عشرتؔ، بنا ہوں جب سے میں شیدا حضورؐ کا عشرتؔ، بنا ہوں جب سے میں شیدا حضورؐ کا تب سے نہیں ہیں آنکھیں یہ نم، خیریت سے ہوں تب سے نہیں ہیں آنکھیں یہ نم، خیریت سے ہوں جب سے ہوا ہے اُن کا کرم خیریت سے ہوں اب دکھ نہ درد ہے، نہ ستم، خیریت سے ہوں جب سے ہوا ہے اُن کا کرم خیریت سے ہوں