کوئی گفتگو ہو لب پر تِرا نام آ گیا ہے تِری مدح کرتے کرتے یہ مقام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر تِرا نام آ گیا ہے تِری مدح کرتے کرتے یہ مقام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... درِ مصطفیٰؐ کا منظر مِری چشمِ تر کے اندر درِ مصطفیٰؐ کا منظر مِری چشمِ تر کے اندر کبھی صبح آ گیا ہے، کبھی شام آ گیا ہے کبھی صبح آ گیا ہے، کبھی شام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... یہ طلب تھی انبیاء کی رخِ مصطفیٰؐ کو دیکھیں یہ طلب تھی انبیاء کی رخِ مصطفیٰؐ کو دیکھیں یہ نماز کا وسیلہ اُنھیں کام آ گیا ہے یہ نماز کا وسیلہ اُنھیں کام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... دو جہاں کی نعمتوں سے تِرے در پہ جو بھی مانگا دو جہاں کی نعمتوں سے تِرے در پہ جو بھی مانگا مِرے دامنِ طلب میں وہ تمام آ گیا ہے مِرے دامنِ طلب میں وہ تمام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... وہ جو پی کے شیخ سعدی بلغ العلیٰ پکارے وہ جو پی کے شیخ سعدی بلغ العلیٰ پکارے مِرے دستِ ناتواں میں وہی جام آ گیا ہے مِرے دستِ ناتواں میں وہی جام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... مِرا قلب وہ حرا ہے جہاں وحئ نعت اتری مِرا قلب وہ حرا ہے جہاں وحئ نعت اتری یہ صحیفۂ محبت مِرے نام آ گیا ہے یہ صحیفۂ محبت مِرے نام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر... وہ، ادیبؔ، جس نے محشر میں بپا کیا ہے محشر وہ، ادیبؔ، جس نے محشر میں بپا کیا ہے محشر وہ کہیں گے آؤ دیکھو یہ غلام آ گیا ہے وہ کہیں گے آؤ دیکھو یہ غلام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر تِرا نام آ گیا ہے تِری مدح کرتے کرتے یہ مقام آ گیا ہے کوئی گفتگو ہو لب پر...