کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی میرے آقاؐ نے عزت بچا لی کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی میرے آقاؐ نے عزت بچا لی فردِ عصیاں مِری مجھ سے لے کر کالی کملی میں اپنی چھپا لی فردِ عصیاں مِری مجھ سے لے کر کالی کملی میں اپنی چھپا لی وہ عطا پر عطا کرنے والے اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے وہ عطا پر عطا کرنے والے اور ہم بھی نہیں ٹلنے والے جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری جیسا داتا ہے ویسے سوالی جیسی ڈیوڑھی ہے ویسے بھکاری جیسا داتا ہے ویسے سوالی میں گدا ہوں مگر کس کے در کا وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں میں گدا ہوں مگر کس کے در کا وہ جو سلطانِ کون و مکاں ہیں یہ غلامی بڑی مستند ہے میرے سر پر ہے تاجِ بلالی یہ غلامی بڑی مستند ہے میرے سر پر ہے تاجِ بلالی میں مدینے سے کیا آ گیا ہوں زندگی جیسے بجھ سی گئی ہے میں مدینے سے کیا آ گیا ہوں زندگی جیسے بجھ سی گئی ہے گھر کے اندر فضا سونی سونی گھر کے باہر سماں خالی خالی گھر کے اندر فضا سونی سونی گھر کے باہر سماں خالی خالی میری عمرِ رواں بس ٹھہر جا اب سفر کی ضرورت نہیں ہے میری عمرِ رواں بس ٹھہر جا اب سفر کی ضرورت نہیں ہے اُنؐ کے قدموں میں میری جبیں ہے اور ہاتھوں میں روضے کی جالی اُنؐ کے قدموں میں میری جبیں ہے اور ہاتھوں میں روضے کی جالی میں فقط نام لیوا ہوں اُنؐ کا اُنؐ کی توصیف میں کیا کروں گا میں فقط نام لیوا ہوں اُنؐ کا اُنؐ کی توصیف میں کیا کروں گا میں نہ اقبالؔ، خسروؔ، نہ سعدیؔ میں نہ قدسیؔ، نہ جامیؔ، نہ حالیؔ میں نہ اقبالؔ، خسروؔ، نہ سعدیؔ میں نہ قدسیؔ، نہ جامیؔ، نہ حالیؔ کیا خبر کیا سزا مجھ کو ملتی میرے آقاؐ نے عزت بچا لی فردِ عصیاں مِری مجھ سے لے کر کالی کملی میں اپنی چھپا لی