Kishore Kumar Hits

Syed Farhan Ali Waris - Nabi Ki Nawasi Rida Mangti Hai şarkı sözleri

Sanatçı: Syed Farhan Ali Waris

albüm: Kahan Ghareeb Ka Ghar Kahan Hussain Ki Maan


ھائے
ھائے سادات
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
یہ عصمت کی ملکہ یہ بنتِ علی ہے
جو پتھروں کی بارش میں کب سے کھڑی ہے
فقط دو قدم راستہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
ذبح ہو گئے اس کے بے مثل بھائی
رسن میں کہاں سے کہاں تک ہے آئی
یہ تم سے بنامِ خدا مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
کرو نہ چراغوں سے روشن یہ راہیں
خدارا جُھکا لو یہ اپنی نگاہیں
بھلا کیا یہ اس کے سوا مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
بنی زادیوں کو ستاتے ہو کیوں تم
انہیں نام لے کر بلاتے ہو کیوں تم
یہ مرنے کی اپنے دعا مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
تھے فرحان و قربان بی بی کے جملے
مجھے میرا بھائی کُھلے سر نہ دیکھے
یہ کہہ کے لعیں سے رِدا مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی رِدا مانگتی ہے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar