Kishore Kumar Hits

Syed Farhan Ali Waris - Abbas Kahan Ho Bhai şarkı sözleri

Sanatçı: Syed Farhan Ali Waris

albüm: Sabeel E Imam Hussain, Vol. 20


عباس میرے بھائی
یہ دیکھ میری تنہائی
عباس میرے بھائی
یہ دیکھ میری تنہائی
ہائے عباس ہائے عباس
ہائے عباس ہائے عباس
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
ہر بی بی ہے گھبرائی
ہر بی بی ہے گھبرائی
ہائے فوج ہے لُوٹنے آئی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
اٹھارہ برادر ہوں جس کے
چِھن جائے اُسی بی بی کی رِدا
مارا ہے غریبوں کو پیاسا
لاشوں پہ ہمیں رونے نہ دیا
لاشوں پہ ہمیں رونے نہ دیا
ہائے لے گئے چادر ظالم
ہائے لے گئے چادر ظالم
یہ کیسی قیامت آئی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
بچی نے طماچے کھائے ہیں
یہ ظلم ہوا ہم پر بھائی
چادر بھی چِھنی مسند بھی جلی
خیموں میں آگ لگی بھائی
خیموں میں آگ لگی بھائی
جلتے ہوئے خیموں سے میں
جلتے ہوئے خیموں سے میں
عابد کو بچا لے آئی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
یہ گرم زمیں سہمے بچے
میں کیسے انہیں سمجھاؤں
روتے ہیں تڑپتے ہیں پیاسے
میں پانی کہاں سے لاؤں
میں پانی کہاں سے لاؤں
کوئی بھی نہیں ہے باقی
کوئی بھی نہیں ہے باقی
اب کون کرے سقائی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
غیرت کے خدا تجھ کو ہے خبر
جانا ہے ابھی بازاروں میں
پابندِ رسن اور بے چادر
جانا ہے ابھی بازاروں میں
جانا ہے ابھی بازاروں میں
ہر گام کروں گی نوحہ
ہر گام کروں گی نوحہ
جب شام کی بستی آئی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
اک ایسا ستم ہو گا غازی
تو جَھیل نہیں پائے گا
سر تیرا نوکِ نیزہ سے
اے شیرِ جری گر جائے گا
اے شیرِ جری گر جائے گا
جس وقت کہے گی زینب
جس وقت کہے گی زینب
باغی کی بہن کہلائی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
فرحان اور مظہر یہ منظر
کاغذ پہ نہیں لا سکتے
جب آئی سواری حیدر کی
زینب نے کہا تھا روتے ہوئے
زینب نے کہا تھا روتے ہوئے
پھٹتا ہے کلیجہ غم سے
پھٹتا ہے کلیجہ غم سے
بابا کی سواری آئی
عباس کہاں ہو بھائی
ہائے شامِ غریباں آئی
ہائے شامِ غریباں آئی
پہرے پہ ہے زہرا جائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی
عباس کہاں ہو بھائی

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar