Kishore Kumar Hits

Mujeeb Alam - Yun Kho Gaye Tere Pyar Mein Hum şarkı sözleri

Sanatçı: Mujeeb Alam

albüm: Best Of Mujeeb Alam


یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم
اب ہوش میں آنا مشکل ہے
جب آنکھ ملانا مشکل تھا
اب آنکھ بچانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم

سانسوں کی مہک سانسوں میں رچے
سانسوں کی مہک سانسوں میں رچے
جذبات میں اک ہلچل سی مچے
دھڑکن کے سوا آواز نہ ہو
چاہت کے سوا کچھ بھی نہ بچے
یوں خود کو بھلانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم

دشوار تھے رستے الفت کے، الفت کے
دشوار تھے رستے الفت کے
کاٹے ہیں بڑی ہی مشکل سے
لے آیا ہے ہم کو شوق جہاں
اُس پیار کی رنگیں منزل سے
اب لَوٹ کے جانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم

قسمت کا لکھا ٹل سکتا ہے
قسمت کا لکھا ٹل سکتا ہے
دریا الٹا چل سکتا ہے
جم سکتی ہے سورج کی کرن
پانی سے دیا جل سکتا ہے
پر تجھ کو بھلانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم
اب ہوش میں آنا مشکل ہے
جب آنکھ ملانا مشکل تھا
اب آنکھ بچانا مشکل ہے
یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar