وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں میرے ہر خواب کی تعبیر بنے بیٹھے ہیں وہ مِرے سامنے... ♪ چاند اِن آنکھوں کو دیکھے تو کنول بن جائے رات اِن ہونٹوں کو... رات اِن ہونٹوں کو چھو لے تو غزل بن جائے اِن کی زلفوں کا حال مت پوچھو مجھ سے میرا خیال مت پوچھو یہ تو الجھی ہوئی زنجیر بنے بیٹھے ہیں وہ مِرے سامنے... ♪ دور جاتے ہیں تو آنکھوں کی چمک جاتی ہے پاس آتے ہیں تو... پاس آتے ہیں تو ہر سانس مہک جاتی ہے دو گھڑی اِن کے پاس رہتے ہیں ورنہ ہم تو اداس رہتے ہیں دل کے حالات کی تقدیر بنے بیٹھے ہیں وہ مِرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں میرے ہر خواب کی تعبیر بنے بیٹھے ہیں وہ مِرے سامنے...