Kishore Kumar Hits

Sahir Ali Bagga - Dil Zaar Zaar (Original Score) şarkı sözleri

Sanatçı: Sahir Ali Bagga

albüm: Dil Zaar Zaar (Original Score)


کہاں سے لاؤں ہر روز اک نیا دل
توڑنے والوں نے تو تماشہ بنا رکھا ہے
آنکھوں میں آئے ہیں غم چل کے
ایسے ہی نہیں آنسو ہیں چھلکے
بدلی ہے رت ایسی صحرا میں
چلتی ہیں سانسیں بھی جل-جل کے
مکمل کیسے ہوگی کہانی آدھی ادھوری؟
چین آئے گا پھر کیسے دل بے قرار کو؟
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے...

دبے پاؤں پیچھا کرتی آ رہیں ہیں مشکلیں
اور پیچھے رہ گئے ہیں چاہتوں کے قافلے
اس قدر ہے شور یادوں کا میرے کانوں میں
لے کے بھاگ جانا چاہوں اپنی میں سماعتیں
محبت ملتے-ملتے نہیں پھر یوں بھی ملتی
ایسے لگ جاتی ہیں نظریں کبھی انتظار کو
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے...

آسماں سے برسا ہے مہکی صورت میں غم
بھیگ گئے آنسوؤں میں، دیکھ، اب کی بار ہم
موسموں کی مرضی کے آگے کس کی چلتی ہے؟
ہار ہم نے مان لی، جیتنے دیے ستم
نگاہیں روئی-روئی، رہیں بس کھوئی-کھوئی
تو بتا کیسے بہلاؤں چشم اشکبار کو؟
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے دل زار-زار کو
جتنا بھی دیں دلاسہ روئے بار-بار وہ
اللہ جانتا ہے...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar