Kishore Kumar Hits

Attaullah Khan - Meri Barbadi Ka Ab Jashan şarkı sözleri

Sanatçı: Attaullah Khan

albüm: 50 Greatest Hits - Attaullah Khan


حق محبت کا
بہت خوب ادا کرتے ہو
دوست بن کر میری چاہت سے دغا کرتے ہو
میرے دشمن تو تسلی مجھے دیتے ہیں مگر
رات دن تم میرے مرنے کی دعا کرتے ہو
میری بربادی کا
رہتا نہیں انسان
تو ہوتا نہیں غم بھی
اک روز زمیں اوڑھ کے سو جائیں گے ہم بھی
ہاں حلفِ وفا شوق سے اٹھوائیے لیکن
ہم لوگ وفا دار ہیں بے قول و قسم بھی
میری بربادی کا اب جشن مناؤ یارو
راستہ کاٹ کے ہر بار گزر جاتا ہے
جیسے پردیس میں تہوار گزر جاتا ہے
زندگی عشق میں یوں گزری ہے اپنی دانش
جیسے بازار سے نادار گزر جاتا ہے
میری بربادی کا اب جشن مناؤ یارو
گھر میرا سامنے میرے ہی جلاؤ یارو
میری بربادی کا
تم کو معلوم ہے آئے گا نہ قاتل میرا
دیر کیوں کرتے ہو
میت کو اٹھاؤ یارو
دیر کیوں کرتے ہو
میت کو اٹھاؤ یارو
گھر میرا سامنے میرے ہی جلاؤ یارو
میری بربادی کا
ظلم کی حد سے گزر کر مجھے پتھر مارو
ہو سکے تو میری
ہستی کو مِٹاؤ یارو
ہو سکے تو میری
ہستی کو مِٹاؤ یارو
گھر میرا سامنے میرے ہی جلاؤ یارو
میری بربادی کا
دشمنوں نے جو جلائی ہیں لحد پر میری
وہ شمعیں آخری سب
مل کے بجھاؤ یارو
وہ شمعیں آخری سب
مل کے بجھاؤ یارو
گھر میرا سامنے میرے ہی جلاؤ یارو
میری بربادی کا

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar