Kishore Kumar Hits

Habib Wali Muhammad - Aashiyan Jal Gaya (from "Baazi") şarkı sözleri

Sanatçı: Habib Wali Muhammad

albüm: Habib Wali Muhammad Film Hits


آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا
ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے؟
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا
ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے؟
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے
اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا...

اور کچھ دن یہ دستورِ مے خانہ ہے
تشنہ کامی کے یہ دن گزر جائیں گے
اور کچھ دن یہ دستورِ مے خانہ ہے
تشنہ کامی کے یہ دن گزر جائیں گے
میرے ساقی کو نظریں اٹھانے تو دو
جتنے خالی ہیں سب جام بھر جائیں گے
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا...

اے نسیمِ سحر، تجھ کو اُن کی قسم
اُن سے جا کر نہ کہنا میرا حالِ غم
اے نسیمِ سحر، تجھ کو اُن کی قسم
اُن سے جا کر نہ کہنا میرا حالِ غم
اپنے مٹنے کا غم تو نہیں ہے مگر
ڈر یہ ہے اُن کے گیسو بکھر جائیں گے
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا...

اشکِ غم لے کے آخر کہاں جائیں ہم
آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں
اشکِ غم لے کے آخر کہاں جائیں ہم
آنسوؤں کی یہاں کوئی قیمت نہیں
آپ ہی اپنا دامن بڑھا دیجیے
ورنہ موتی زمیں پر بکھر جائیں گے
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا...

کالے کالے وہ گیسو شکن در شکن
وہ تبسم کا عالم چمن در چمن
کالے کالے وہ گیسو شکن در شکن
وہ تبسم کا عالم چمن در چمن
کھینچ لی اُن کی تصویر دل نے میرے
اب وہ دامن بچا کر کدھر جائیں گے؟
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا
ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گے؟
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے
اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے
آشیاں جل گیا، گلستاں لٹ گیا...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar