تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں... میرے آنسو، مِری آہیں، مِرے نالے ہیں گواہ میرے آنسو، مِری آہیں، مِرے نالے ہیں گواہ میرے سینے میں جو طوفان اٹھا کرتے ہیں تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں... ♪ میری تنہائی ہے اب بھی تِرے غم سے روشن میری تنہائی ہے اب بھی تِرے غم سے روشن میری پلکوں پہ جل اٹھتے ہیں دیے شام کے ساتھ میری راتیں تِرے خوابوں سے ہیں آباد ابھی جاگتی ہیں مِری ہر صبح تِرے نام کے ساتھ تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں... ♪ تُو نے، اے کاش، مِرے غم کو بھی سمجھا ہوتا بے وفا ہوں کہ وفادار، تجھے کیا معلوم میرے اطراف ہر اک گام پہ دیواریں ہیں کتنا بے بس ہے مِرا پیار، تجھے کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں، تجھ کو بھلا کیا معلوم تجھ کو معلوم نہیں...