Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Meri Nazar Men Kya Ho Tum şarkı sözleri

Sanatçı: Ahmed Rushdi

albüm: Aanchal (Original Motion Picture Soundtrack)


میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو
میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو

میرے دلِ حزیں میں تم
اِس طرح جلوہ بار ہو
جیسے خزاں کے دور میں
آتی ہوئی بہار ہو
میرا یقیں نہ آئے تو
شمس و قمر سے پوچھ لو
میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو

میری وفا کی آبرو
میری حسین آرزو
دل میں بسے ہو ایسے تم
پھولوں میں جیسے رنگ و بو
میرا یقیں نہ آئے تو
قلب و جگر سے پوچھ لو
میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو

کتنی حسیں حیات ہے
ہاتھوں میں تیرا ہاتھ ہے
تم ہو میرے قریب تو
سارا جہان ساتھ ہے
میرا یقیں نہ آئے تو
شام و سحر سے پوچھ لو
میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو
میری نظر میں کیا ہو تم
کیا ہوں میں؟
میری نظر سے پوچھ لو
میری نظر سے پوچھ لو

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar