Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Yeh Phool Hai Ya Sitara şarkı sözleri

Sanatçı: Ahmed Rushdi

albüm: Pyasa (Original Motion Picture Soundtrack)


یہ پھول ہے یا ستارہ؟ کوئی بتا دے مجھے
یہ پھول ہے یا ستارہ؟ کوئی بتا دے مجھے
یہ پھول ہے؟
امنڈتی، جھومتی کالی گھٹا کے گھیرے میں
وہی گلاب جو مہکا تھا میرے خوابوں میں
چمک رہا ہے تیری زلف کے اندھیرے میں
یہ پھول ہے؟

زمیں کا پھول ہو یا آسماں کا تارا ہو؟
جسے پسند کرے تُو وہ خوب ہوتا ہے
تمام چاند یہیں آ کے جھلملاتے ہیں
ہر آفتاب یہیں پر غروب ہوتا ہے
وہی گلاب جو مہکا تھا میرے خوابوں میں
چمک رہا ہے تیری زلف کے اندھیرے میں
یہ پھول ہے؟

نثار کر دوں نظر کیوں نہ اِس نظارے پر
سنا تو ہے کہ ادا یہ بھی ایک جنوں کی ہے
تیرے گلاب میں خوشبو بھی ہے، نکھار بھی ہے
بس اک ذرا سی کمی میرے دل کے خوں کی ہے
وہی گلاب جو مہکا تھا میرے خوابوں میں
چمک رہا ہے تیری زلف کے اندھیرے میں
یہ پھول ہے؟
امنڈتی جھومتی کالی گھٹا کے گھیرے میں
وہی گلاب جو مہکا تھا میرے خوابوں میں
چمک رہا ہے تیری زلف کے اندھیرے میں
یہ پھول ہے؟

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar