Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Gori Darshan De şarkı sözleri

Sanatçı: Ahmed Rushdi

albüm: Pyasa (Original Motion Picture Soundtrack)


ہو، گوری، درشن دے
چلی ہے کہاں بن ٹھن کے، دلہن بن کے؟
گھونگھٹ سے تیرا روپ سہانا چھن چھن کے آئے
ہو، گوری، درشن دے

ایک جھلک چہرہ دکھلا دے
نینن کا کجرا دکھلا دے
جُوڑے کا گجرا دکھلا دے
کھنکا کے دو ایک بول سنا دے کنگن کے، ہائے
ہو، گوری، درشن دے

ایک جھلک دکھلانے میں کیا ہوگا تیرا خرچا؟
نہ پنگھٹ، نہ پنچایت، نہ کھیت میں ہوگا چرچا
تُو ہم سے قسم کھلا لے
کوئی پرچی لکھوا لے
انگوٹھا بھی لگوا لے، ہاں ہاں
گوری، درشن دے
چلی ہے کہاں بن ٹھن کے، دلہن بن کے؟
گھونگھٹ سے تیرا روپ سہانا چھن چھن کے آئے
ہو، گوری، درشن دے

تیرے سلگتے گال کے سائے
دیکھ دیکھ کر دل گھبرائے
کہیں نہ تیرا آنچل جل جائے
ہوتے ہیں نازک تار ریشمی چلمن کے، ہائے
ہو، گوری، درشن دے

نہ ہم چور، نہ ٹھگ، نہ ڈاکو، ڈر نہ ہم سے، چھوری
ہم تو سگے ہیں تھانے دار کے، ہم اور روپ کی چوری!
تُو ہم سے قسم کھلا لے
کوئی پرچی لکھوا لے
انگوٹھا بھی لگوا لے، ہاں ہاں
گوری، درشن دے
چلی ہے کہاں بن ٹھن کے، دلہن بن کے؟
گھونگھٹ سے تیرا روپ سہانا چھن چھن کے آئے
ہو، گوری، درشن دے

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar