Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Galatfemi Hui Hogi şarkı sözleri

Sanatçı: Ahmed Rushdi

albüm: Pyasa (Original Motion Picture Soundtrack)


غلط فہمی ہوئی ہوگی
غلط فہمی نہیں اچھی
عجب یہ حسن والے ہیں
زمانے سے نرالے ہیں
نہ اِن کی دوستی اچھی
نہ اِن سے دشمنی اچھی
غلط فہمی ہوئی ہوگی
غلط فہمی نہیں اچھی

ہمی تو ہیں جو اِن کی ہر ادا سے پیار کرتے ہیں
اگر یہ جان بھی مانگیں تو کب انکار کرتے ہیں
ہماری سادگی دیکھو
اور اِن کی بے رخی دیکھو
ہماری جان بھی جائے
پر اِن کی دل لگی اچھی
غلط فہمی ہوئی ہوگی
غلط فہمی نہیں اچھی

حسینو سے کوئی کہہ دے کہ اِن کا ناز فانی ہے
گھڑی میں دھوپ سایہ ہے، گھڑی میں آگ پانی ہے
غضب ہے گر برا مانے
ہمارا مشورہ مانے
قیامت آنے والی ہے
نزاکت میں کمی اچھی
غلط فہمی ہوئی ہوگی
غلط فہمی نہیں اچھی

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar