تُو تتلی تھی، میں بادل تھا تُو تتلی تھی، میں بادل تھا کچھ دن پہلے اِسی گگن تلے تُو میرے گیت کی مستی تھی میں تیری آنکھ کا کاجل تھا تُو تتلی تھی، میں بادل تھا ♪ تُو رنگ بھرے گلزار دیکھ کر کھو گئی رے تُو چھوڑ کے میرا ساتھ پرائی ہو گئی رے تُو چھوڑ کے میرا ساتھ پرائی ہو گئی رے میں نے سمجھا تُو میری اپنی ہے میں ساجن ہوں، تُو سجنی ہے میں پاگل تھا ♪ تُو تتلی تھی، میں بادل تھا کچھ دن پہلے اِسی گگن تلے تُو میرے گیت کی مستی تھی میں تیری آنکھ کا کاجل تھا تُو تتلی تھی، میں بادل تھا ♪ میں وہ دیوانہ جو سب کی آگ بجھائے رے پر جانے کیوں ہر آگ میں خود جل جائے رے پر جانے کیوں ہر آگ میں خود جل جائے رے کوئی سایہ تھا، کوئی سپنا تھا یہاں کون تھا جو میرا اپنا تھا میں پاگل تھا ♪ اُڑ گئی تتلی، جل گئے بادل آہ میں ڈھل گئی گیت کی مستی دھول میں مل گیا آنکھ کا کاجل