Kishore Kumar Hits

Ahmed Rushdi - Kaisa Jadoo Kar Diya şarkı sözleri

Sanatçı: Ahmed Rushdi

albüm: Rangila Aur Munawer Zareef (Original Motion Picture Soundtrack)


کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
دل کہاں لے جاؤں؟ شرماؤں، کبھی گھبراؤں
جانے مجھے کیا ہو گیا
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟

پل پل میرا آنچل ڈھلکے
پل پل میرا آنچل ڈھلکے
اِن آنکھوں میں خواب ہیں کل کے
ہر دھڑکن میں پھول کھلا ہے
مجھ کو مِرا محبوب ملا ہے
سانسوں میں ہلچل ہے، دل میرا بیکل ہے
پھر بھی مجھے آ رہا ہے مزہ
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
دل کہاں لے جاؤں؟ شرماؤں، کبھی گھبراؤں
جانے مجھے کیا ہو گیا
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟

بن چھنکائے چوڑی چھنکے
ہو، بن چھنکائے چوڑی چھنکے
اڑتی پھروں میں تتلی بن کے
رنگ ہوا نے برسایا ہے
پیار کہاں پر لے آیا ہے
میں ہوں کہیں، میرا دل ہے کہیں
آج مجھ کو نہیں خود بھی اپنا پتا
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
دل کہاں لے جاؤں؟ شرماؤں، کبھی گھبراؤں
ہائے، دل کہاں لے جاؤں؟ شرماؤں، کبھی گھبراؤں
جانے مجھے کیا ہو گیا
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟
کیسا جادو کر دیا مستانی آنکھوں والے نے؟

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar