Kishore Kumar Hits

Runa Laila - Jaaiye Shauq Se Jaaiye şarkı sözleri

Sanatçı: Runa Laila

albüm: Showcase Southasia, Vol. 4


جائیے، شوق سے جائیے
جائیے، شوق سے جائیے
اپنی بے چینیوں کو چھپا لیں گے ہم
یہ جدائی کا صدمہ اٹھا لیں گے ہم
آپ کا پیار دل سے لگا لیں گے ہم
جائیے، شوق سے جائیے

ہے ہمیں آپ کے دور جانے کا غم
ہے ہمیں آپ کے دور جانے کا غم
یہ حقیقت ہے لیکن خدا کی قسم
پیار ہے زندگی، پھر بھلا کس طرح
پیار ہے زندگی، پھر بھلا کس طرح
زندگی سے یہ دامن چھڑا لیں گے ہم؟
جائیے، شوق سے جائیے

یہ نہ ہرگز سمجھنا کہ ہم دور ہیں
یہ نہ ہرگز سمجھنا کہ ہم دور ہیں
آپ سے مل نہیں سکتے، مجبور ہیں
یاد رکھنا، ہمیں جب ضرورت پڑی
یاد رکھنا، ہمیں جب ضرورت پڑی
اپنے خوابوں میں فوراً بلا لیں گے ہم
جائیے، شوق سے جائیے

پہلے تڑپے گا دل، پھر بہل جائے گا
پہلے تڑپے گا دل، پھر بہل جائے گا
پھر یقیناً وہ دن بھی ضرور ائے گا
آپ آئیں گے خوشیاں سمیٹے ہوئے
آپ آئیں گے خوشیاں سمیٹے ہوئے
ہر خوشی کو نظر میں سجا لیں گے ہم
جائیے، شوق سے جائیے
جائیے، شوق سے جائیے...

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar