Kishore Kumar Hits

Munni Begum - Chaahat Mein Kya Duniya Daari şarkı sözleri

Sanatçı: Munni Begum

albüm: Saahil

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری

لوگوں کا کیا، سمجھانے دو...
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، اُن کی اپنی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری

میں نے دل کی بات رکھی اور تُو نے دنیا والوں کی

میری عرض بھی مجبوری تھی...
میری عرض بھی مجبوری تھی، اُن کا حسن بھی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری

روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو

کچی مٹی تو مہکے گی...
کچی مٹی تو مہکے گی، ہے مٹی کی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری

جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا ہے، سب اپنے ہیں

وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے...
وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے مصنوعی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو...
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، اُن کی اپنی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
عشق میں کیسی مجبوری
عشق میں کیسی مجبوری

Поcмотреть все песни артиста

Sanatçının diğer albümleri

Benzer Sanatçılar